بلرام پور،27فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)اترپردیش کے وزیر اعظم خان نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے الزام لگایا کہ وزیر اعظم قبرستان اور شمشان کے مردوں کا حساب مانگ رہے ہیں۔اعظم نے کہاکہ ہم ملک کے بادشاہ سے بینک کی لائن میں لگنے والوں کا حساب مانگ رہے ہیں لیکن وزیر اعظم قبرستان اور شمشان کے مردوں کا حساب مانگ رہے ہیں۔ساتھ ہی الزام لگایاکہ گنگا اور گائے کے نام پر عوام کو ٹھگنے والے مودی دنیا کے سب سے بڑے بیف سپلائر کے ساتھ ہر تیسرے دن دوپہر کا کھانا یا رات کاکھاناکھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے بادشاہ نے ’’چھوٹا منہ بڑی بات‘‘کہاوت کامطلب ہی بدل دیا اور’’اتنے بڑے منہ والا اتنی چھوٹی بات کر رہا ہے‘‘۔اعظم نے کہا کہ کانپور ریل حادثے میں پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کا ہاتھ ہونے کے ثبوت ملنے پر کیس کی مخالفت پاکستان سے نہ کرکے مودی کو یہ انتخابی جلسوں میں اٹھا رہے ہیں اور اس کا سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی پر حملہ آور ہوتے ہوئے اعظم بولے کہ مایاوتی کہتی ہیں کہ اسمبلی انتخابات میں مسلمانوں کو سب سے زیادہ ٹکٹ بی ایس پی نے دیا ہے لیکن یہ ٹکٹ مسلمانوں کو جیتنے کے لئے نہیں بلکہ بی جے پی کو جیتنے کے لئے دئے گئے ہیں تاکہ مذہب کی بنیادپر ووٹوں کی تقسیم ہو جائے اوربی جے پی جیت جائے۔